: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
شکاگو،16جون(ایجنسی) اس سے قبل انگوروں کے بیجوں میں دل کو طاقت بخشنے اور خون کا نظام بہتر بنانے والے کئی اجزاء دریافت ہوچکے ہیں اور ان کی اہمیت ثابت ہوچکی ہے۔ اس جزو سے دانتوں میں کی جانے والی قدرتی رنگ کی فلنگ کو تادیر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ورنہ عام حالات میں یہ فلنگ 5 سے 7 برس میں جھڑ کر نکل جاتی ہے اور دانت کھوکھلا رہ جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف الینوئے کےزیرِ انتظام شکاگو کالج آف ڈینٹسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرکب
دانتوں کے انیمل کے نیچے موجود ڈینٹائن کو بھی قوت دیتا ہے۔ دانتوں کی فلنگ ناکام ہونے پر دانتوں اور ڈاڑھوں کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
شکاگو کالج سے وابستہ ماہر اور سائنسداں ڈاکٹر انا بدران روسوکے مطابق انگور کے بیجوں میں موجود اہم جزو فلنگ کو دانتوں میں جوڑے رکھتی ہے جس سے دانت مضبوط رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انگور سے ایسے مریضوں کے دانت بچانے میں بھی مدد مل سکے گی جو ایسڈ ریفلیکس کے شکار ہیں اور ان کے دانت تیزی سے گھلتے ہیں۔
یہ تحقیق جرنل آف ڈینٹل ریسرچ میں بھی شائع ہوئی ہے۔